جماعت اسلامی کا پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومت پٹرول کی قیمت کم ازکم پچاس فیصد کم کرے، سراج الحق


ویب ڈیسک February 16, 2022
حکومت پٹرول کی قیمت کم ازکم پچاس فیصد کم کرے، سراج الحق فوٹو:فائل

ISLAMABAD: امیر جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافے کے خلاف ملک بھر میں دو روزہ احتجاج کی کال دے دی۔

سراج الحق نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کو ہر شہر میں حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں، پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے لٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے اضافہ

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول کی قیمت کم ازکم پچاس فیصد کم کرے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی، کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے، حکومت کی غریب کش پالیسی جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے، آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں، ڈیزل ، کیروسین آئل، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دس سے بارہ روپے لٹر اضافہ نامنظور، حکمران اشیائے خوردنوش ، پٹرول، بجلی ، ادویات کی ریٹس میں فوری پچاس فیصد کمی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن اقدامات ختم نہ ہوئے تو دھرنوں سے حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے، پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا اور لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں