مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد
عدالت نے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
لاہور:
سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
مونال کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا ہے، سی ڈی اے اور مونال کا تنازع سول عدالت میں زیر التواء ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ زیر التواء ہونے کے باوجود فیصلہ سنا دیا اور شواہد ریکارڈ کیے بغیر ہی فیصلہ جاری کیا، ہائیکورٹ نے سوموٹو لیتے ہوئے مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔