لاہورمیں گلہڑ کا کیمرے کی مدد سے جلد پر بغیرکٹ لگائے کامیاب آپریشن

لاہورجنرل اسپتال کی ٹیم نے کامیابی سے پیچیدہ آپریشن کیا

جدید طریقے سے کئے گئے آپریشن سے گردن پرزخم کا نشان نہیں ہوتا،ڈاکٹر

لاہورکے جنرل اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گلہڑ کا کیمرے کی مدد سے جلد پر بغیرکٹ لگائے کامیاب آپریشن کردیا گیا۔

لاہورجنرل اسپتال کے ہیڈ آف دی سرجری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر فاروق افضل کی سربراہی میں ٹیم نے پیچیدہ آپریشن کیا۔


پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کارسے آپریشن کے دوران گردن پر ٹانکوں کا زخم نہیں ہوتا اورمریض کو کئی روز تک اسپتال میں نہیں رہنا پڑتا۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی آمنہ شفقت اورحافظ کی رہائشی ناہید کے کامیاب آپریشن کے بعد لاہورجنرل اسپتال جدید طریقے سے آپریشن کرنے والا پاکستان کا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا ہے۔
Load Next Story