اٹارنی جنرل کا میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کیلیے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط

بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کب آپ سے مل کر نواز شریف کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک February 16, 2022
بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کب آپ سے مل کر نواز شریف کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل نے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا۔

اٹارنی جنرل نے لندن ہائی کمیشن کے ذریعے خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں، ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جاسکتی ہے اور ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آپ ہمیں آگاہ کردیں۔

خط میں کہا گیا کہ یہ کارروائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی ہے۔ پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے مل کر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں، جو نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، کیونکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر پاکستانی ڈاکٹرز کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں