پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 16, 2022
پنجاب میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن

پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، خانیوال، لیہہ اور وہاڑی میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ بہاولپور ،ساہیوال، پاک پتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں