عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے مریم نواز
اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے، نائب صدر مسلم لیگ ن
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، ایف آئی اے جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی انتقام کے لیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!
صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا، عاصمہ شیرازی،ثناء بچہ اور غریدہ فاروقی کا ہونا چاہیے تھا مگر اس وقت آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔