اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ جلد ترکی کا دورہ کریں گے

اسرائیلی صدر کے دورے کی تیاری کا جائزہ لینے ترکی کا اعلیٰ وفد رواں ہفتے تل ابیب جائے گا


ویب ڈیسک February 16, 2022
ترکی کا اعلیٰ سطح وفد رواں ہفتے اسرائیل جائے گا، فوٹو: فائل

رواں ہفتے ترکی کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کے فوری بعد اسرائیلی صدر اپنے ہم منصب سے ملاقات کرنے انقرہ جائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ عنقریب ترکی کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان 2010 سے منقطع تعلقات کی بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کے معاون اعلیٰ ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سعادت اونال رواں ہفتے تل ابیب آئیں گے۔ اس دورے کا مقصد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ترکی کے متوقع دورے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ترک صدر کی جانب سے دی گئی دعوت پر انقرہ جائیں گے تاہم دورے کی تاریخ سے متعلق بیان میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی صدر پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا دورہ 9 اور 10 مارچ کو متوقع ہے۔ گزشتہ ماہ ترک صدر نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اسرائیلی ہم منصب کے دورے کی امید رکھتے ہیں۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا جو کسی بھی اسرائیلی صدر کا یو اے ای کا پہلا دورہ تھا۔ عرب ممالک سے اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کے بعد سے صدر اسحاق ہرزوگ کافی متحرک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2010 میں امدادی سامان غزہ لے جانے والے ترکی کے بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |