صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
صومالیہ میں آئندہ ہفتے الیکشن ہوں گے
افریقی ملک صومالیہ میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے دو الگ الگ واقعات میں پولیس اسٹیشنز پر حملہ کیا گیا جس سے پولیس اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔
حملے میں تھانوں کے آس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں پولیس اسٹیشن کے قریب کھیل رہے تھے۔
صومالیہ میں آئندہ ہفتے الیکشن ہونے جا رہے ہیں تاہم شورش زدہ ملک میں اس سے قبل ہی حالات خراب ہوگئے ہیں۔ الشباب کے جنگجو اپنے ٹھکانوں سے نکل کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی ہے جو خود کو القاعدہ کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ الشباب نے ملک کے کئی علاقوں میں قبضہ کررکھا ہے۔