کورنگی کازوے کی چوڑائی کا کام بروقت کیا جائےگورنر سندھ

گورنر کا لانڈھی وکورنگی کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ،افسران نے بریفنگ دی۔


Staff Reporter September 12, 2012
گورنر کا لانڈھی وکورنگی کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ،افسران نے بریفنگ دی (فوٹو :فائل)

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے لانڈھی کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے۔

کورنگی کاز وے ،کورنگی کراسنگ ،سی بی ایم نالے کے تعمیراتی کاموں کو فوری مکمل کیا جائے، انھوں نے کہا کہ 148 ملین روپے کی لاگت سے کورنگی کازوے روڈ کے توسیعی منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے۔

جبکہ کورنگی کراسنگ کی نئی ڈیزائنگ کرکے اسے ازسر نو تعمیر کیا جائے،انھوں نے کہا کہ کورنگی کازوے کا کام وقت مقررہ میں مکمل کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن نے گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ 148 ملین روپے کی لاگت سے کورنگی کاز وے کو دو رویہ کرنے ، تعمیر و مرمت اور بہتری کا کام اگلے دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، کورنگی کراسنگ انٹرسیکشن کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے گورنر سندھ کو بتایا کہ یہ اہم چورنگی ہے۔

جہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اس لیے کورنگی کراسنگ انٹرسیکشن کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی،گورنر سندھ نے پاکستان ٹینری ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر اور ٹینری زون کا بھی دورہ کیا۔

انھوں نے ہدایت کی کہ ٹینری زون میں پانی کی نکاسی کے لئے لائنیں بچھائی جائیں ڈرینج سسٹم کو بہتر کیا جائے اور سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جائے،اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین خورشید احمد، صنعتکار زاہد حسین، فواد ، جواد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں