برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 105افراد ہلاک

اس سے قبل بھی تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں درجنوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں

کئی لوگ اب بھی لینڈ سلائیڈ تلے دبے ہوئے ہیں، [فائل-فوٹو]

SINGAPORE:
برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 105افراد ہلاک ہوچکے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

اے پی نیوز کے مطابق پیٹروپولس شہر کے پہاڑی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک ٹکڑا پانی کے بھاؤ میں بہہ گیا جس سے 105افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان میں یسیلا نویس نامی خاتون بھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شامل ہیں اور اپنے لاپتہ والدین کو تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے والدین کی زندگی سے مایوس ہوچکی ہیں۔

پیٹروپولس شہر میں اس سے قبل بھی متعدد بار تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش اور سیلاب آچکے ہیں جس میں ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے پلاننگ کی جاچکی ہے لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے۔
Load Next Story