کالعدم تنظیم کے کارکن ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور پکڑے گئے

قائم خانی کالونی سے 2 ملزم اور عابد آباد قبرستان سے 2 ڈکیت گرفتار،اسلحہ اور 27 دستی بم برآمد


Staff Reporter February 19, 2014
رینجرز نے23 ملزم حراست میں لیکرایس ایم جی، ایم پی 4، لانچر، آوان گولے برآمد کرلیے۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں، ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں سمیت101ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون پولیس نے5 ملزم گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ قائم خانی کالونی سے2 ملزمان سمیع اﷲ عرف کمانڈو اور امان اﷲ کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل ، پستول ، ایٹ ایم ایم رائفل ،ایم پی فائیو رائفل برآمد کی گئی ہے ملزم سمیع اﷲ کالعدم تحریک طالبان کا رکن ہے3 ڈکیتوں سعادت علی، غلام حسین اور رئیس خان کو عابد آباد قبرستان سے گرفتار کر کے3 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا ہے کہ ایسٹ پولیس نے 2 ٹارگٹ کلر سید منہال حیدر زیدی اور راشد کو گرفتار کیا ہے، منہال حیدر زیدی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم راشد نے5 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے دیگر کارروائیوں میں8 ملزمان اطہر ، سبحان ، بشارت ، ڈیوڈ کاشف، رضوان احمد ، یاسر بٹ ، وسیم احمد اور حبیب حسین کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 8 پستول، 3 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

جیکسن پولیس نے سکندر آباد سے ملزم سعید اﷲ کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، گلشن معمار پولیس نے بھتہ خور اسلم کو گرفتار کرکے بھتے کی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس نے 81 چھاپوں اور7پولیس مقابلوں کے نتیجے میں61 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف،27 دستی بم،3050گرام چرس اور18شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، رینجرز نے لیاری اور مختلف علاقوں میں آپریشن اور اسنیپ چیکنگ میں 23 ملزم حراست میں لے لیے، ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کارکن ، ٹارگٹ کلرز ،گینگ وار کے کارندے شامل ہیں جن کے قبضے سے34 ہتھیار جن میں ایس ایم جیز، ایم پی4، کاربائنز، یونی بیرل راکٹ لانچر،آوان گولے اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں