چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں
جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کا نگران جج مقرر کر ہوں فرائض سر انجام دیں گے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم ذمہ داریاں سونپیں جس کے تحت جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کا نگران جج مقرر کر ہوں کر فرائض سر انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کی سکیورٹی، لائبریری اور ججز ریسٹ ہائوسز کے انچارج بھی ہوں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ ملازمین کی برطرفی اور گریڈ 17 تک بھرتیوں کے نگران، میڈیکل، آئی ٹی اور محکمانہ سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جسٹس اعجاز الاحسن کو بلڈنگ کمیٹی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا ممبر بھی بنا دیا گیا، زرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے 15 فروری سے نئی انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اس وقت چیف جسٹس پاکستان کے بعد سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔