لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر جان بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

راکٹ حملے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدالتی فیصلہ


ویب ڈیسک February 16, 2022
پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں نیپئر تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا—فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل عذیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ کا راکٹ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں نیپئر تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا۔ ملزمان نے راکٹ لانچر سے پولیس پر حملہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں