الیکشن کمیشن نے حکومت سے مزید 18ارب کے فنڈز مانگ لیے

ای سی سی آج جائزہ لے گی، حکومتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کا بھی فیصلہ کیا جائے گا


Irshad Ansari February 17, 2022
ای سی سی آج جائزہ لے گی‘حکومتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کا بھی فیصلہ کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے ملک میں بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں پر وقتا فوقتا نظر ثانی کیلیے حکومت سے مزید18 ارب 36 کروڑ 47لاکھ روپے مانگ لیے ہیں۔


وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) آج الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے اور حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو نجی پاور کمپنیوں(آئی پی پیز) کے مطابق ادائیگیوں کی منظوری سمیت آٹھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔

ایکسپریس کو دستیاب ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے کی کاپی کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ،وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس،ایوی ایشن اور وزارت دفاع کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ارب روپے سے زائد مالیئت کی تکنیکی ضمنی گرانٹس و فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزارت دفاع کے زیر انتظام چلنے والے سر سید سکول اینڈ کالج برائے خصوصی تعلیم کو رواں مالی سال 2021-22 کیلئے چھ کروڑ 71لاکھ27 ہزار687 روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی منظوری دیئے جانیکا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں