پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ کیلیے خودکار کنٹرول روم قائم

ایف بی آر ماتحت ادارے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی میں شہری شکایت درج کراسکتے ہیں


Numainda Express February 17, 2022
پوائنٹ آف سیل سسٹم میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو بھی فوری دور کیا جاسکے گا فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی نے پوائنٹ آف سیل سسٹم کی مانیٹرنگ کے لیے خودکار کنٹڑول روم قائم کردیا۔

لارج ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے ایک خودکار نظام پر منحصر مکمل آٹومیٹک کنٹرول روم پی او ایس (پوائنٹ آف سیل ) کی مانیٹرنگ کیلئے مختص کردیا گیاہے جو24گنٹے آپریشنل رہے گا، مذکورہ کنٹرول روم کے ذریعئے پی او ایس نظام کو مانیٹر کیا جائے گااور مسائل کو فوری حل کیاجاسکے گا۔

کنٹرولمیں شہری کسی بھی وقت شکایات درج کرواسکیں گے علاوہ ازیں کنٹرول روم کے ذریعے پوائنٹ آف سیل سسٹم پر عملدرآمد میں درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں