کراچی فائرنگ و تشدد جاری بلدیہ عظمیٰ کے ملازم سمیت مزید 8 ہلاک سرجانی سے 4 لاشیں ملیں
5 افراد زخمی،ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود شہر میں نامعلوم کا قاتلوں کا راج
شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے بعد قتل کرکے پھینکنے کے واقعات میں بلدیہ عظمی کے ملازم سمیت10 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کے باوجود شہر میں نامعلوم کا قاتلوں کا راج ہے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے بعد قتل کرکے پھینکنے کے واقعات میں بلدیہ عظمی کے ملازم سمیت 9 افراد جاں بحق اور 5افراد زخمی ہو گئے ، منگل کی صبح سرجانی ٹائون کے علاقے ناردرن بائی پاس زیرو پوائنٹ کے قریب سے4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںعباسی شہید اسپتال میں ان کی شناخت25سالہ سمیع اللہ ولد قدرت اﷲ ،38 سالہ حفیظ اللہ ولد نور الحق اور32 سالہ محمد فیصل ولد ابرار محمد کے نام سے کر لی گئی جبکہ ایک35 نامعلوم شخص کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، ایس ایچ او سرجانی ٹائون بشیر وادھو نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول سمیع اﷲ کورنگی حضرت بلال کالونی ، حفیظ اﷲ شاہ لطیف ٹائون اور محمد فیصل گلستان جوہر روفی پلازہ کا رہائشی تھا انھوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے10خالی خول ملے ہیں بعدازاں چاروں مقتولین کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔
شرافی گوٹھ تھانے کی حدود نورالدین باغیچہ شاہ فیصل پل روڈ کے قریب سے22 سالہ میون خان ولد اصغر علی کی لاش ملیں جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ، ایس ایچ او اخلاق احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کورنگی صنعتی ایریا میں واقعے گلزار کالونی کا رہائشی تھا مقتول سینے اور گردن پر4 گولیاں ماری گئیں مقتول کے ورثا نے بیان دیا ہے کہ مقتول پیر کی شام گھر سے گیا تھا اور پھر واپس نہیں آیا مقتول کو 2 سال قبل بھی نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا اور بعد میں چھوڑ دیا تھا انھوں نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور زمینوں کے تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، جمشید کوارٹر تھانے کی حدود پٹیل پاڑا بزنس ریکارڈ روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ہائی روف گاڑی میں فائرنگ شخص پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ہائی روف میں سوار شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ مقتول دوران سفر دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی جمشید کوارٹرر زاہد حسین کے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کی شناخت40 سالہ عبدالرشید ولد نذیر احمد کے نام سے کر لی گئی انھوں نے مقتول لیاقت آباد سی ایریا کا رہائشی تھا اور لیاقت آباد ڈاکخانہ پر کھانے پینے سے چیزوں کا ٹھیلہ لگاتا تھا، جبکہ4 بچوں کا باپ تھا انھوں نے بتایا کہ مقتول اپنی گاڑی میں لسبیلہ سے گرومندر جا رہا تھا اور جب ان کی گاڑی پٹیل پاراکے اسپیڈ بریکر کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان نے مقتول سے موبائل فون چھینے کی کوشش کی اور نہ دینے پر فائرنگ کردی اور قریبی گلیوں میں فرار ہو گئے واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پیش آیا ، اسپتال میں مقتول کی اہلیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے شوہر دہی پھلکی کا ٹھیلہ لگاتے تھے اور ان کے شوہر کو کئی روز سے بھتے کی پر چیاں مل رہی تھیں جس کے باعث انھوں نے اپنے ٹھیلہ فروخت کردیا گیا اور آبائی علاقے رحیم یار خان جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ یہ افسوسناک سانحہ ہوگیا انھوں نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11بلاک J میں گھر کے باہرکھڑے ہوئے نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا اور فرار ہوگئے مقتول کی شناخت22 سالہ سید عظیم حسین رضوی ولد سید ظفر حسین رضوی کے نام سے کر لی گئی ، مقتول اورنگی ٹائون بلاکJ کے رہائشی تھا جبکہ اقبال مارکیٹ میں جیولری شاپ پر ملازم کرتا تھا اور2 بھائیوں سے سب سے چھوٹا تھا، انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نامعلوم ہوتا ہے، پاکستان بازار تھانے کی حدود سیکٹر ساڑھے11 مخدوم شاہ کالونی سفید چوک کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آورموٹر سائیکل پرفرارہوگئے، مقتول کی شناخت45 سالہ فیروز حسین ولد مظفر حسین کے نام سے کر لی گئی مقتول اورنگی ٹائون صادق آباد کچی آبادی کا رہائشی تھا ، پاکستان بازار پولیس کے مطابق مقتول بلدیہ عظمی کراچی کا ملازم تھا انھوں نے بتایا کہ پولیس کوجائے وقوع سے نائم ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے جسے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔
واقعہ فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹائون سیکٹر 6-B گلی نمبر8 میں واقع مکان نمبر105میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا مقتول کی شناخت40 سالہ قاری عبدالرئوف تھیم ولد محمد مجید تھیم کے نام سے کر لی گئی ، ایس ایچ او طارق رحیم نے بتایا کہ مقتول بچوں کودینی تعلیم دیا کرتے تھے ، سچل تھانے کی حدود گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد گلی نمبر7 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شخص ہلاک ہو گیا مقتول کی شناخت 28 سالہ محمد عاشق ولد نذیر احمد کے نام سے کر لی گئیں، مقتول رکشا ڈرائیورکا تھا ، نیو کراچی سیکٹر11-Lاﷲ والی مسجد کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی25 سالہ فہد ولد محمد رئیس اور30 سالہ فصیح ولد محمد رئیس زخمی ہو جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، نیوکراچی سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے25 سالہ انور ولد عتیق احمد زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کیماڑی گلشن سکندر میں فائرنگ سے22 سالہ شاہد ولد سرور زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، لانڈھی نمبر 4 جوبلی اسنیک کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45 سالہ سعید ولد مجید زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیں رات گئے گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے جنھیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ نیپا کے قریب آئسکریم کی دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دکان کا مالک 45 سالہ سیف اللہ ولد شاکر اللہ اور 25 سالہ محمد قریش ولد محمد واحد ہلاک ہوگئے ، زخمیوں میں 25 سالہ امیر نواب اور دکان پر اپنے خاندان کے ہمراہ آئی ہوئی ایک خاتون حنا زوجہ صمد بھی شامل ہے جسے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آئسکریم پارلر پر اندھا دھند فائرنگ کی، فوری طور پر واقعے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد علاقے میں رات گئے تک کھلنے والی دکانیں و کاروباری مراکز بھی بند ہوگئے ، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔علاوہ ازیں کورنگی کے علاقے ساڑھے 3 نمبر پرنامعلوم افراد نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے 25 سالہ وقار ولد سلمان زخمی ہوگیا،منگھوپیر کے علاقے ہزارہ ٹائون میں سرکاری اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسین علی زخمی ہوگیا ۔