پٹرول کی قیمت میں کمی کیلئے کوئی جادوکا چراغ ہے تواپوزیشن بتائے فواد چوہدری
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرحکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہ کرے توکیا کرے،فوادچوہدری
ISLAMABAD:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے پرتنقید کے بجائے اپوزیشن متبادل بتائے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل60 سے95 ڈالرپرپہنچ جائے توحکومت قیمت کیسے نہ بڑھائے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی جادو کا چراغ ہے توبتائے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کر رہی ہیں لیکن کسی بھی تنقید کا اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ آپ متبادل دیتے ہیں۔