سوئی سدرن گیس کمپنی کا سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان

سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی، ترجمان ایس ایس جی سی


ویب ڈیسک February 17, 2022
ڈھائی ماہ بعد کُھلنے والی سی این جی کو صرف 4 روز بعد ہی بند کردیا جائے گا فوٹوفائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اعلان کردیا۔

ڈھائی ماہ بعد کُھلنے والی سی این جی اسٹیشنز کو صرف 4 روز بعد ہی بند کردیا جائے گا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا 18 فروری صبح 8 بجے سے 21 فروری صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سی این جی کی بندش گھریلو صارفین کی گیس ضروریات پورا کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں