بیوہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ناصر خان نے نوکری کا جھانسہ دے کر ہوٹل لےجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک February 17, 2022
ملزم ناصر خان نے نوکری کا جھانسہ دے کر ہوٹل لےجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون۔ فوٹو:ایکسپریس

ISLAMABAD: پولیس نے بیوہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے والی بیوہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ خاتون کے بیان کے مطابق ملزم ناصر خان نے نوکری کا جھانسہ دے کر ہوٹل لےجاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو پیش کیا جائے گا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کا استحصال نا قابل برداشت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں