بھارت میں کسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئےبی جے پی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی
بی جے پی کی رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرپردہشتگردی کا مقدمہ چل رہا ہے اوروہ ضمانت پررہا ہے
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(پی جے پی) کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہراگلنے لگی۔ پریگیا ٹھاکرکا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔
بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں گھرکے اندرخطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنیں۔ بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں۔
ہندو انتہاپسند رکن اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے اس لئے گھرسے باہرکسی کوحجاب نہیں پہننا چاہئیے۔جوگھریا مدرسے کے اندرحجاب پہنتا ہے اس پرہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن باہراس کی اجازت نہیں ہونا چاہئے۔
پریگیا ٹھاکر پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے پردہشتگردی کا مقدمہ چل رہا ہے اوروہ ضمانت پررہا ہے۔
کرناٹک اوردیگربھارتی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کی گئی جس کیخلاف مسلمان طالبات کا مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔