پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزرا کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پراسیکیوشن کو ملزمان کو بری کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان


ویب ڈیسک February 17, 2022
پراسیکیوشن کو ملزمان کو بری کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان ۔ فوٹو : فائل

MILAN: اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے اسدر عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود، راجہ خرم نواز سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کی جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شفقت محمود، اعجازچوہدری اوردیگر عدالت پیش ہوئے جب کہ اسد عمر حاضری لگا کر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

عدالت میں ملزمان کے وکیل نے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی، جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس جو مقدمہ درج کرایا تھا اسکی کاپی ہے، کیا یہ واقعہ ایک ہی تھا۔

وکیل نے کہا کہ پولیس نے نوازشریف کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا، مقدمہ کی کاپی اور ڈسچارجگی کا حکم نامہ درخواست کے ساتھ لف ہے، مرکزی ملزم عمران خان کو بری کرنے کے حکم نامے کو ڈیڑھ سال گزرگیا جب کہ دیگر ملزمان ضمانت پرہیں، انہیں بھی بری کیا جائے۔

پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان نے کہا کہ پراسیکیوشن کو ملزمان کو بری کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسد عمر پرویز خٹک، شفقت محمود، راجہ خرم نواز سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں