
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ وہ بپی لہری کی موت کا سن کر حیرت اور صدمے میں ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بپی لہری کے ساتھ اپنی اچھی یادوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایئر پورٹ پر بپی لہری نے انہیں کہا تھا کہ تمہاری فلم کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے اور جوگانا میں نے دیا ہے وہ برسوں تک یاد رکھا جائے گا، وہ ٹھیک تھے۔ آہستہ آہستہ سب ہمیں چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے
واضح رہے کہ موسیقار وگلوکار بپی لہری منگل کی رات 69 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے اور ان کی موت کو انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔