امیتابھ بچن کا آنجہانی گلوکار بپی لہری کو خراج تحسین

بپی لہری کی موت کا سن کر حیران اور صدمے میں ہوں، امیتابھ بچن

بپی لہری کی موت کا سن کر حیران اور صدمے میں ہوں، امیتابھ بچن فوٹوفائل

MIAMI:
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارتی فلم انڈسٹری کے آنجہانی گلوکار و موسیقار بپی لہری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ وہ بپی لہری کی موت کا سن کر حیرت اور صدمے میں ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بپی لہری کے ساتھ اپنی اچھی یادوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایئر پورٹ پر بپی لہری نے انہیں کہا تھا کہ تمہاری فلم کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے اور جوگانا میں نے دیا ہے وہ برسوں تک یاد رکھا جائے گا، وہ ٹھیک تھے۔ آہستہ آہستہ سب ہمیں چھوڑ دیتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار وموسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے

واضح رہے کہ موسیقار وگلوکار بپی لہری منگل کی رات 69 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔ ان کی موت کی خبر سن کر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے اور ان کی موت کو انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔
Load Next Story