بابراعظم کوڈانٹنے کا معاملہوسیم اکرم لوگوں کے ردعمل پرحیران

بابراعظم سے بولرز سے متعلق بات ہوئی اورکچھ نہیں ،وسیم اکرم

بابراعظم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی،وسیم اکرم:فوٹو:فائل

WASHINGTON/PARIS:
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم سے میچ کے دوران گفتگوپرسوشل میڈیا پرآنے والے ردعمل پرحیران ہوں۔

ماضی کے عظیم فاسٹ بولراورکراچی کنگز کے صدروسیم اکرم کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ رات میچ کے دوران باؤنڈری لائن پربابراعظم سے گفتگوپرلوگوں کے ردعمل نے حیران کردیا۔




وسیم اکرم کا کہنا تھا میں بابرسے کہہ رہا تھا کہ کیا ہمارے بولرز آف سائیڈ آف پریورکریا سلو بالز نہیں کرا سکتے۔ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابرایک شاندارلڑکا ہےاوراس نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی۔

 
Load Next Story