بھارتی اداکار پردیپ کے آر چل بسے

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی


ویب ڈیسک February 17, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی فوٹوفائل

بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار کوٹیم پردیپ المعروف پردیپ کے آر 61 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی اور انہوں نے آج صبح 4 بج کر 15 منٹ پر زندگی کی آخری سانس لی۔

ادکار پردیپ نے 2001 میں شوبز انڈسٹری میں بطور جونیئر آرٹسٹ قدم رکھا تھا بعد ازاں انہیں مزاحیہ اداکار کے طور پر شہرت ملی۔ انہوں نے کئی ملیالم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اداکار پردیپ مزاح کے ساتھ بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ ملیالم فلم انڈسٹری کے فنکار اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں