23 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے چین
شہید فوجیوں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین نے طالبان کی جانب سے23 پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کوشہیدکرنے کی شہید مذمت کی ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چینگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ چین نے ہمیشہ قومی سلامتی کیلیے حکومت پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی کاوشوں کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ ہرملک اپنی ملک کی صورتحال کے باعث قومی اسٹرٹیجی ترتیب دیتا ہے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ چینی حکومت امید کا اظہارکرتی ہے کہ پاکستان جلد معاشی اورسماجی استحکام پالے گا۔ چینی حکومت شہید فوجیوں کے خاندان والوں کے غم میں برابرکی شریک ہے اور افسوس کااظہار کرتی ہے۔