بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کےقریب آئےپینٹاگون
موجودہ صورتحال میں یہ اقدام خطرناک بھی ثابت ہوسکتا تھا ،پینٹاگون
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آئے۔
پینٹاگون کے ترجمان مائیک کافکا کے مطابق 3 روسی طیارے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے2 طیاروں کے قریب آئے۔امریکی طیارے بحیرہ روم میں عالمی فضائی حدود میں موجود تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم موجودہ صورتحال میں روسی طیاروں کے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آنے کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا تھا۔
یوکرین کے معاملے پرامریکا اورروس کے تعلقات کشیدہ ہیں اورصورتحال تناؤ کا شکار ہے۔ روس نے یوکرین پرفوجی تعینات کررکھے ہیں جبکہ امریکی اورنیٹوفورسزبھی خطے میں موجود ہیں۔