کوئٹہ میں پولیس کا احتجاج کرنیوالے میڈیکل طلبا پر تشدد ریڈ زون میں داخلہ روک دیا

طلبا کا اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کے سبب اسٹریچر پر پڑے طلبا کے ساتھ کمشنر آفس کے سامنے دھرنا


ویب ڈیسک February 17, 2022
طلبا کا اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کے سبب اسٹریچر پر پڑے طلبا کے ساتھ کمشنر آفس کے سامنے دھرنا (فوٹو : فائل)

پولیس نے احتجاج کرنے والے میڈیکل کے طلبا کو ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا اور تشدد کیا جس پر طلبا نے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں میڈیکل کے طلبا نے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، دیگر طلبا بھوک ہڑتال پر بیٹھے اپنے ساتھی طلبا کو اسٹیچرز سمیت ریڈزون لے جانا چاہتے تھےکہ پولیس نے انہیں روک دیا اور ان پر تشدد کیا۔

مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور دونوں جانب سے کھنیچا تانی شروع ہوگئی۔ تاحال طلبا کا احتجاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں