بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے کمسن سوتیلے بیٹے کو دیوار سے دے مارا بچہ جاں بحق

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی .فوٹو : ایکسپریس

کراچی:
رائے ونڈ انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں سوتیلے باپ نے 3 سالہ بچے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم عمر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3 سالہ بچے کو دیوار سے دے مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوا دیا۔


دوسری جانب سی سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی، سی سی پی او لاہور نے سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی، جلد گرفتار کر لیں گے۔
Load Next Story