مکہ سے مدینہ بلٹ ٹرین چلانے کیلئے 28 ہزار خواتین نے درخواست دیدی

30 منتخب خواتین ٹرین ڈرائیورزکوایک سال کی ٹریننگ تنخواہ کے ساتھ دی جائے گی


ویب ڈیسک February 17, 2022
خواتین ٹرین ڈرائیورز کا انتخاب تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی صلاحیت پرکیا جائےگا:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈائیورزکی اسامی کےلئے28ہزارخواتین نے درخواست دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیورکی30 اسامیوں کے اشتہارکے جواب میں 28ہزارخواتین نے درخواستیں بھیج دیں۔

منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔

خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی آن درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |