بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

80 سالہ بزرگ وہیل چیئر پر واپس پاکستان پہنچے، 65ء میں گرفتار کیا گیا، رہا ہونے والوں میں دیگر 11 پاکستانی بھی شامل

وطن واپس آنے والوں میں 57 سال پہلے گرفتار ہونے والا بزرگ بھی شامل ہے۔ فوٹو:ایکسپریس

پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارت کی مختلف جیلوں میں سزائیں مکمل کرنے والے 12 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے ہیں، ان میں 80 سالہ ایک بزرگ بھی شامل ہیں جو وہیل چیئر پر واپس پاکستان پہنچے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز بھارت کی مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچے، ان میں 6 عام شہری جب کہ 6 ماہی گیر شامل ہیں۔


بھارت سے رہائی پاکر واپس وطن آنے والوں میں ایک بزرگ محمد نذیر ولد فتح دین بھی شامل ہیں، جو بزرگ وہیل چیئر پر واپس پہنچے ہیں، جب کہ انہیں57 سال بعد بھارت سے رہائی نصیب ہوئی ہے، وہ 1965 میں بھارت میں گرفتارہوئے تھے۔

محمد نذیر کو کو8 سال بعد بھارت سے رہائی نصیب ہوئی ، وہ 2014 میں بھارت میں گرفتارہوئے تھے۔ محمد نذیر ساندہ لاہور کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ تعالی کی ذات کا کرم اور پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ وہ اتنے طویل عرصے بعد اپنے خاندان کے پاس واپسی ممکن ہوئی جبکہ قید کے دوران وہ نامید ہوچکے تھے، لیکن اب وہ خوش ہیں کہ وہ واپس اپنے ملک آگئے ہیں اور باقی زندگی اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔

بھارت سے رہائی پاکر آنے والے افراد کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا جائےگا، جب کہ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
Load Next Story