مشرف کیساعلیٰ فوجی قیادت کو تحفظات ہیں راشد قریشی
اس مقدمے پر فوج میں بظاہرکوئی بغاوت تو نہیں ہوگی،راشد قریشی
NEW DELHI:
سابق صدر پرویزمشرف کے ساتھی میجرجنرل(ر)راشدقریشی نے چند صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے آرمی چیف کے دور میں جو جونیئر افسر تھے وہ اب اعلیٰ رینک پر پہنچ چکے ہیں۔
بی بی سی نے بتایا راشد قریشی کے بقول ان افسران نے تشویش کا اظہارکیا ہے کہ اْن کے سابق باس کیخلاف کیسے غداری کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ اس مقدمے پر فوج میں بظاہرکوئی بغاوت تو نہیں ہوگی لیکن فوج کی اعلیٰ قیادت کو تحفظات ضرور ہیں۔موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پرویز مشرف کی ہسپتال میں عیادت سے متعلق راشد قریشی کا کہنا تھا کہ اْنھوں نے جنرل راحیل شریف کو تو وہاں نہیں دیکھا لیکن اْن کے طرف سے بھجوایا گیا گلدستہ ضرور دیکھا ہے۔ وقائع نگارکے مطابق احمد رضا قصوری نے کہا کہ جنرل مشرف علالت کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا دفاع کریںگے ۔