بھارت میں قید خاتون اور 4 سالہ بیٹی کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری
سمیرا کے خاندان کی تصدیق کے بعد ہی پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کیا گیا، شیخ رشید
ISLAMABAD:
پاکستان نے بھارت میں زیر حراست خاتون سمیرا اور اُن کی چار سالہ بیٹی کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کردیا جس کے بعد وہ وطن واپس آسکیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ بھارت میں قید سمیرا کے خاندان کی نادرا سے تصدیق کے بعد انہیں پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ وزارتِ خارجہ کو ارسال کردیا ہے، جس کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن سمیرا کو سفری دستاویز جاری کرے گا۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ سفری دستاویز جاری ہونے کے بعد سمیرا اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ وطن واپس آسکیں گی۔