مجھے نہیں پتہ تھا کہ پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہوتا ہے وفاقی وزیرمراد سعید
ایسا نہیں کہ 2013 کی صبح اٹھ کر میں پارلیمنٹ پہنچا، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ لیڈ سے پارلیمنٹ پہنچا، وزیرمواصلات
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنی کارکردگی سے متعلق مختلف منصوبوں پر بات کرتے ہوئے طنزیہ کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ 2013 کی صبح اٹھ کر میں پارلیمنٹ پہنچا، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹ سے پارلیمنٹ پہنچا، میں جی حضوری کے لیے پارلیمنٹ نہیں آیا تھا جبکہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ کو جاگیر اور سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی وزارت کی کارکردگی سے متعلق بتایا کہ 13 برس بعد پاکستان پوسٹ نے 32 درجے ترقی جبکہ پاکستان کی 13 ہزار شاہراہوں کی میپنگ مکمل کی جاچکی ہے، میں جب ملک میں لوٹ مار، ناانصافی پر بات کرتا ہوں تب تب قادر پٹیل، حمد اللہ اور کبھی رانا ثنا اللہ میرے خلاف نامناسب اور غلیظ گفتگو کرتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) طلبہ ونگ کی بنیاد رکھی، دہشت گردی کے دوران اپنے لوگوں کی مددکی اورعدلیہ بحالی تحریک، ریمنڈ ڈیوس کے خلاف نکلنے والی تحریک میں شامل رہا۔
انہوں نے کہا کہ میری ڈگری کا ایشو بنا تو کورٹ میں 3 برس کیس لڑا جبکہ جاوید لطیف نامی شخص نے میرے گھر کی خواتین پر نامناسب تقریر کی، میں پہلے اس لیے نہیں بولا کہ آپ میری ذات کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ میں وزارت کا چہرہ ہوں ۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ کامیابی اور سند این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کے محنت کشوں کی تھی۔