کراچی میں شہری سے لوٹ مار کرنیوالا 4 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار

ڈاکو بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی اور گروہ کو گرفتار کیا


ویب ڈیسک February 17, 2022
ملزمان کا 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف (فوٹو، فائل)

SEOUL: شہرقائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کرنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعید آباد پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جن کا سرغنہ نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نکلا جو واردات کے لیے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔

ڈاکو بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی اور گروہ کو گرفتار کیا۔ اس ضمن میں ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا کہ پولیس نے کچا روڈ کے مقام پر خلیل نامی شہری سے نقدی چھیننے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی۔

اس دوران پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں عمران، احمد عرف بنگالی، عادل اور غلام علی عرف میرو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 پستول، چھینی ہوئی نقدی اور سائٹ بی تھانے کے علاقے سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ڈکیت عمران نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ ہے جو ڈکیتی کی وارداتوں میں اسلحہ کرائے پر فراہم کرتا تھا۔ ڈاکوؤں کے گروہ نے بلدیہ ٹاؤن میں بینک سے نقدی نکلوا کر جانے والے شہری سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے چھینے تھے۔

اسی طرح ایک واردات کے دوران گرفتار ملزمان نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 رکنی ڈکیت گروہ نے 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |