صحافت کا معیاراب ایسا ہوگیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے عمران اسماعیل


انہوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر گئے تھے تو وہاں 3 لاکھ صحت کارڈ دیے گئے—فائل فوٹو
حسین لاکھانی ہسپتال میں ہونے والی انصاف صحت کارڈ سہولت کی تقریب میں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت چاہا کہ سندھ بھی انصاف صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو جائے، وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اس بارے غور و فکرر کریں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر گئے تھے تو وہاں 3 لاکھ صحت کارڈ دیے گئے، حکومت سندھ سیاست سے بالا تر ہوکر سوچے، صحت کارڈ کے معاملے میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی 60/40 کی پاٹنر شپ ہوتی ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرونگا۔
علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نےکہا کہ ضلع وسطی میں یہ پہلا ہسپتال ہے جو صحت کارڈ کی سہولت مہیا کررہا ہے جبکہ دوسرا سرکاری ہسپتال عباسی شہید ہسپتال ہے جس کی حالت بہت بری ہے۔