وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں وکٹوں کی سنچری کا اعزاز حاصل کیا


ویب ڈیسک February 18, 2022
وہاب ریاض پہلے بولر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی (فوٹو اسکرین گریپ)

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا۔



وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔

ویڈیو دیکھیں: پشاور زلمی کے محمد حارث کی تیز ترین ففٹی

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں