وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے


وہاب ریاض پہلے بولر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی (فوٹو اسکرین گریپ)
وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔
زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا۔
وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔
ویڈیو دیکھیں: پشاور زلمی کے محمد حارث کی تیز ترین ففٹی
واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔