وفاق متحدہ کے تحفظات پر سندھ حکومت سے ملکر اقدامات کریگا اسحاق ڈار
ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کیلیے وفاقی حکومت ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی،گورنرسندھ سےملاقات
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منگل کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن خصوصاً متحدہ قومی موومنٹ کے آپریشن کے حوالے سے تحفظات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرے گی ،سیاسی استحکام اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کو وفاق ساتھ لے کر چلے گا۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ہر ممکن قانون کے مطابق اقدامات کرے گی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام امور کو بات چیت کے ذریعے طے کیا جائے گا۔
گورنر ہائوس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات میں سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا جائے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی اقتصادی اور معاشی نمو میں بہتری کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جسکے عنقریب مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
انھوں نے بتا یا کہ صوبے اور کراچی میں میگا پروجیکٹس پر وفاقی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی اس سلسلے میں مطلوبہ فنڈز بھی جاری کیے جارہے ہیں تاکہ پروجیکٹس اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل ہوسکیں ،سرکلر ریلوے کی بحالی سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں کا فی حد تک کنٹرول حاصل ہوسکے گا، وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبے اور شہر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید میگا پروجیکٹس بنائے جائیں ۔گورنر سندھ نے کہا کہ شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ اقتصادی طور پر کراچی کو پوری طریقے سے متحرک کیا جائے۔دریں اثنا پاکستان سینٹر فار فلن تھراپی اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام کارپوریٹ فلن تھراپی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امن کیلیے مذاکرات حکومت کی ترجیح ہے ،تاہم اگر مذاکراتی عمل ناکام ہوا تو پھر امن کیلیے دوسرے آپشن بھی اپنائے جاسکتے ہیں۔
کراچی میں جاری آپریشن کو کسی کو بھی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاحی سرگرمیوں کے تصور پر مکمل یقین رکھتی ہے، حکومت نے نہ صرف انکم سپورٹ پروگرام کو 40 بلین روپے سے 75 بلین روپے تک توسیع دی بلکہ نوجوانوں کیلیے قرضہ اسکیم بھی شروع کی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر پی سی پی کے لیے وزیراعظم کی جانب سے 20 ملین روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور ایوارڈ جیتنے والی ملک کی لسٹڈ اور ان لسٹڈ کمپنیوں کو مبارکباد دی، قبل ازیں پی سی پی کے چیئرمین شمس قاسم لاکھا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،تقریب میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو لسٹڈ کمپنیوں میں پہلے انعام سے نوازا گیا۔