آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ اہم ملاقاتیں

آرمی چیف کی برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات ہوئی


ویب ڈیسک February 18, 2022
آرمی چیف سے ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی (فوٹو، انٹرنیٹ)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف کی برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات ہوئی اور وہ سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے بھی ملے۔

آرمی چیف سے ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

دریں اثنا یورپی یونین حکام نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |