راولپنڈی میٹرو بس پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب ملتوی

تقریب 28 فروری کو ہونا تھی، پی سی ون مکمل نہ ہوسکا، 40 ارب تخمینہ لاگت بھی فرضی ہے، ذرائع


Qaiser Sherazi February 19, 2014
تقریب 28 فروری کو ہونا تھی، پی سی ون مکمل نہ ہوسکا، 40 ارب تخمینہ لاگت بھی فرضی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آبادکیلیے میٹروبس سروس کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

یہ تقریب 28 فروری کوہوناتھی اورسنگ بنیاد وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے رکھنا تھا،تقریب اب ایک ماہ تک نہیں ہوسکے گی۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں میٹرو بس پروجیکٹ کا تاحال پی سی ون تک تیار نہیں کیاجا سکا،40ارب روپے اخراجات کا تخمینہ بھی فرضی ہے جس کے70ارب روپے تک پہنچنے کاامکان ہے۔

پروجیکٹ11ماہ میں مکمل کرنیکا ٹارگٹ تھامگر اب ایک ماہ کی تاخیرہوگئی ہے۔ نیسپاک کے انجینئرز پی سی ون کی تیاری میں مصروف ہیں، پی سی ون تیارہونے کے بعدہی یہ فائنل ہوگا کہ میٹرو بس کے اسٹیشن بنانے اور راستے کیلیے کتنی اراضی درکار ہے ۔ پروجیکٹ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک پی سی ون نہیں بن سکا تاہم منتظمین کاموقف ہے کہ دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر کے اب یہ پروجیکٹ11کی بجائے8 سے 9 ماہ میں مکمل کرایا جائیگا اور 25 دسمبر سے قبل میٹرو بس سروس شروع کردی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں