بھارتی لوک سبھا کے آدھےارکان  کا ریکارڈ مجرمانہ ہے وزیراعظم سنگاپور

بھارتی لوک سبھا کے آدھے ارکان پرجنسی زیادتی اورقتل کے مقدمے ہیں، وزیراعظم سنگاپور


ویب ڈیسک February 18, 2022
بھارت میں بڑھتے جرائم پرآنکھیں بند رکھی گئیں،وزیراعظم سنگاپور:فوٹو:فائل

سنگاپورکے وزیراعظم لی شین لا کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے آدھے سے زیادہ ارکان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

سنگاپورکی پارلیمنٹ سے خطاب میں وزیراعظم لی شین لا نے کہا کہ آج نہرو کا بھارت ایسا ہوچکا ہے کہ جہاں کی اسمبلی کے آدھے ارکان کا ریکارڈ مجرمانہ ہے۔ متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف قتل اورزیادتی تک کے مقدمے درج ہیں۔

سنگاپورکے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا میں جمہوریت تھی لیکن اس کے بعد حالات تبدیل ہوتے گئے۔ مجرمانہ اورخلاف قانون سرگرمیوں کی جانب سے آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں