حجاب اتارنے کاحکم کرناٹک  میں کالج لیکچرارنےاستعفیٰ دے دیا

3سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں اب حجاب اتارنے کاحکم دے دیا گیا، لیکچرار


ویب ڈیسک February 18, 2022
حجاب پرپابندی کے حکم کی مذمت کرتی ہوں،لیکچرار:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کرناٹک کے کالج میں ایک لیکچرارنے حجاب اتارنے کا حکم ماننے کے بجائے استعفی دے دیا۔

کرناٹک کے کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کا حکم ماننے سے انکارکرتے ہوئے نوکری چھوڑ دی۔

لیکچرار چاندنی نےکالج پرنسپل کوبھیجے گئے استعفے میں کہا کہ حجاب اتارنے کے حکم سے میری عزت نفس مجروح ہوئی۔ پچھلے 3 سال سے حجاب کرکے کالج آرہی ہوں۔ مذہبی آزادی کا حق آئین دیتا ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔حجاب پرپابندی کے غیرجمہوری اقدام کی مذمت کرتی ہوں۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے پرپابندی عائد ہے جس کے خلاف مقدمہ کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں