بالی ووڈ اداکارائیں ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں

دپیکا پڈوکون اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سرفہرست ہیں


ویب ڈیسک February 18, 2022
بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں فوٹوانڈین میڈیا

بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے یہاں کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اپنی اسی مقبولیت کے پیش نظر بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ یہاں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکاراؤں کو ملنے والے معاوضے سے متعلق تفصیل پیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار کڈز جو اپنے والدین کے ہمشکل ہیں

بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ اپنی اسی شہرت کی بدولت وہ بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سرفہرست ہیں۔ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔



دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ وہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔



بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور کرینہ کپور 12 کروڑ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما 8 کروڑ، شردھا کپور 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔



اسی طرح اداکارہ تاپسی پنوں 5 کروڑ، ودیا بالن اور کیرتی سانن 4 کروڑ اور کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔



اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ آناننیا پانڈے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |