ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے دی

ملتان سلطانز نے 246 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز 128 رنز بناسکی


ویب ڈیسک February 18, 2022
کامران اکمل 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے (فوٹو)

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے 25ویں اور اہم میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔ لاہور میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دھواں دار ہٹنگ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

سلطانز کے اوپنرز نے کھیل کا جم کر عمدہ آغاز کیا اور ان کی پہلی وکٹ 119 رنز پر گری۔ شان مسعود 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد عرفان نے شان مسعود کو ایل بی ڈبلیو کیا۔



ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 7 کا سب سے بڑا اور تمام ایڈیشنز میں دوسرا بڑا اسکور کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے اور کوئٹہ کو 246 رنز کا ہدف دیا۔

رائلی روسو نے 71 اور خوشدل شاہ نے 10رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان 83 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کو مسلسل 8ویں شکست

ملتان سلطانز پی ایس ایل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 ویں نمبر پر ہے جس نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔

ملتان سلطانز کے 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 128 پر ڈھیر ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے بلے باز صرف 15.5اوورز تک ہی مزاحمت کر سکے، عمر اکمل نے 2 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، جیسن رائے 38 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز سے آصف آفریدی ، ڈیوڈ ویلی ، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ نے 2،2 جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ لی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |