گھوٹکی میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا 2 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق

دھماکے کے بعد پنجاب اور پوٹھوہار ریجن سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔


ویب ڈیسک February 19, 2014
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پائپ لائم کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

میرکوش کے مقام پر گاؤں لانگو کےقریب نامعلوم افراد نے 36 انچ قطر کی قادر پور گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز موادسے اڑا دیا جسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے میرکوش کےقریب نامعلوم افراد نے 36 انچ قطر کی قادرپور گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن کی حفاطت پر مامور 2 چوکیدار جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کےبعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی جس کے بعد پائپ لائم کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قادر پور گیس پائن پائن میں دھماکے کے بعد پنجاب اور پوٹھوہار ریجن سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں