چمن میں خفیہ اطلاع پرکارروائی میں دہشتگرد گرفتار 15 کلو بارود برآمد

گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 18, 2022
گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سی ٹی ڈی ۔ فوٹو:فائل

کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 15 کلو گرام بارود، 2 ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، پرائما کارڈ برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشت گرد سرکای تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔