ہریتھک روشن نے خود کو بڑا اداکار کیساتھ بڑا انسان بھی ثابت کردیا

ہریتھک روشن کے انسانی ہمدردی کی خاطر اس مثالی اقدام پر والد وفلم ساز راکیش روشن سمیت مداح بھی اداکار کے معترف ہوگئے


ویب ڈیسک February 18, 2022
ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ میرا بلڈگروپ بی نیگیٹو ہے اور یہ خون کی نایاب قسم سمجھی جاتی ہے (فوٹو، فائل)

کراچی: بھارتی اسپتالوں میں خون کے نایاب گروپ کی قلت کا سن کر بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اپنا خون عطیہ کرنے پہنچ گئے جس پر ان کے والد نے بھی داد دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خون کا بی نیگیٹو گروپ نایاب مانا جاتا ہے اسی سبب اسپتالوں کو خون کے اس گروپ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں انسانی ہمدردی کی خاطر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے اپنا بی نیگیٹو بلڈ اسپتال کو عطیہ کرکے سب کے دل جیت لیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مثالی اقدام پر اداکار کے مداحوں سمیت والد وفلم ساز راکیش روشن نے بھی ہریتھک کی تعریف کی اور کہا ہم تم پر فخر کرتے ہیں۔

roshan-post

بالی ووڈ اداکار نے خون عطیہ کرنے کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بندھی دیکھی جاسکتی ہے اور وہ دائیں ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔

ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ میرا بلڈگروپ بی نیگیٹو ہے اور یہ خون کی نایاب قسم سمجھی جاتی ہے، اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں اس کی قلت رہتی ہے، انسانیت سے محبت کے لیے میں نے اپنا خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے کوکیلابین اسپتال اور وہاں کے ڈاکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار کے چاہنے والے اور دیگر فلم اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر ہریتھک کی تعریف کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں