کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو مسلسل 8 میچوں میں شکست کے بعد پہلی فتح مل گئی


ویب ڈیسک February 18, 2022
کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر پہلا میچ جیت لیا (فوٹو، انٹرنیٹ)

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے ہرا کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میر حمزہ کی شاندار بولنگ کی بدولت کراچی کنگز لاہور قلندرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی، ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے مسلسل 8 میچوں میں شکست کے بعد کراچی کنگز کی یہ پہلی فتح ہے۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔

لاہور قلندرز کا کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا، میدان میں یکے بعد دیگر کھلاڑی اپنی وکٹ گنواتے گئے، اس طرح پوری ٹیم نے بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، کراچی کنگز کو 22 رنز سے فتح ملی۔

بعد ازاں کراچی کنگز کے لائس گریگری نے 16 بالوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کی کوشش کی۔ اس طرح مجموعی ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

کراچی کنگز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بے بس نظر آئے، آج فخر زمان کا بھی بلا نہیں چلا وہ صرف ایک رن بنا کر پولین لوٹ گئے، ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد حفیظ 33 رنز بنا کر چلتے بنے، بعد ازاں ہیری بروک نے 26 اور ڈیوڈ ویز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 127 رنز ہی بنا سکی، اس طرح انہیں میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز اسکواڈ

بابراعظم(کپتان)، شرجیل خان، جوئے کلراک، قاسم اکرم، روحیل نذیر، محمد نبی، عماد وسیم، لیوس گریگری، کرس جورڈن، عثمان شنواری، میر حمزا

لاہور قلندرز

شاہین شنواری(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، راشد خان، ڈیوڈ ویئس، حارث رؤف، زمان خان

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں