لاہور مغل پورہ میں ریلوے پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ

پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرہ کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔


ویب ڈیسک February 19, 2014
پولیس کی جانب سے بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود ریلوے اراضی پر قابض افراد جگہ خالی کرنے لے لئے تیار نہ تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

LONDON: مغل پورہ میں ریلوے پولیس نے عدالتی حکم کے مطابق ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد دکانوں کو منہدم کر دیا جب کہ پولیس نے مظاہرہ کرنے والے 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات گرانے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تاہم پولیس کی بھاری نفری نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا اور حالات کو کنٹرول کیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ریلوے پولیس کو مغل پورہ میں ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات گرانے کے احکامات دے رکھے تھے تاہم پولیس کی جانب سے بار بار نوٹس بھیجنے کے باوجود ریلوے اراضی پر قابض افراد جگہ خالی کرنے لے لئے تیار نہ تھے جس پر پولیس حکام نے آج بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات کو منہدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |